بڑا بریک تھرو،افغانستان میں امن کے قیام کیلئے مذاکرات، امریکہ اور طالبان کے ایک دوسرے سے مطالبات کی تفصیلات سامنے آگئیں

18  دسمبر‬‮  2018

کابل (نیوزڈیسک) امریکہ نے افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کیلئے طالبان آئندہ 6ماہ کیلئے جنگ بندی یقینی بنائیں اور آئندہ اتحادی حکومت کا فعال حصہ بنیں۔ منگل کو افغان میڈیا کے مطابق افغان حکو متی ذرا ئع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے آئندہ 6ماہ کیلئے جنگ بندی یقینی بنائی جائے اورآئندہ سال تشکیل پانے والی نئی حکومت کا بھی حصہ بنیں، طالبان نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ بھی طالبان کے تمام گرفتار قیدیوں کو رہا کرے، طالبان کمانڈرز پر

عائد کی جانےوالی سفری پابندیوں کا خاتمہ کرے اور افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کی حتمی ڈیڈ لائن دی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ طالبان سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کو خوش کرنے کیلئے مطالبات پر غور کر سکتے ہیں تاہم جنگ بندی کرنا ایک مشکل عمل ہو گا، طالبان نے بتایا کہ اگر یہ تین ممالک امریکہ اور طالبان کے مابین معاہدہ کے ضامن بنیں تو طالبان جنگ بندی پر آمادہ ہو سکتے ہیں تاہم اس کیلئے یہ گارنٹی دینا ہو گی کہ آئندہ منتخب ہونے والی حکومت میں بھی طالبان کی جانب سے نامزد کئے جانے والے نمائندے مکمل اختیارات کے حامل ہوں گے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…