ہانگ کانگ میں بلند عمارت سے ڈالرز کی بارش

18  دسمبر‬‮  2018

ہانگ کانگ(آئی این پی)ہانگ کانگ میں24سالہ شخص نے ایک بلندو بالا عمارت کی چھت سے ڈالر نیچے پھینک دیئے جس سے نیچے راہ گیروں میں کھلبلی مچ گئی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق نوٹ برسانے والے شخص کی شناخت وونگ چینگ کٹ کے نام سے ہوئی جو ایک ڈیجیٹل کرنسی اور کوائنز گروپ کے مالک ہیں۔وونگ چینگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال کرپٹو کرنسی سے

کروڑوں روپے کمائے۔چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کس طرح ہانگ کانگ کے غریب سمجھے جانے والے علاقے فوک وا میں ایک عمارت سے سو ہانگ کانگ ڈالرز کے نوٹوں کی بارش ہوئی۔وونگ چینگ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ وہ ایک ایونٹ کیلئے لوگوں میں آگاہی کے لیے مارکیٹنگ کے ایک غیرروایتی طریقے کو آزما کر دیکھ رہے تھے۔جب عمارت کی چھت سے نوٹ برس رہے تھے تو ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کس طرح وونگ چینگ راہ گیروں کو یہ کہہ رہے تھے ۔نوٹ برسانے کے بعد وونگ نے ایک اور فیس بک ویڈیو میں خود کو افسانوی کردار روبن ہڈ سے ملتا جلتا قرار دیا جو کہ امیر سے لوٹ کر غریبوں کو نوازتا ہے۔ان کا دعوی تھا کہ وہ یہ ذمہ داری محسوس کرتے ہیں کہ دنیا کو بٹ کوائن کے بارے میں تعلیم دیں۔پولیس نے بھی وونگ چینگ کو عوامی مقام پر انتشار پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا اور لوگوں پر زور دیا کہ جو اس غیرقانونی اقدام سے مستفید ہوئے ہیں وہ پیسوں کو واپس کردیں۔قانونی ماہرین کے مطابق اس جرم میں وونگ کو ایک سال قید اور5ہزار ہانگ کانگ ڈالرز جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…