برکشائر (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں تاریخ کا حیرت انگیز اور دلچسپ واقعہ پیش آیا، اس واقعے میں ایک طوطے نے مالک کی غیر موجودگی میں آن لائن آرڈر کر دیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق طوطے نے آواز کی ہدایت پر کام کرنے والے ایمیزون اسسٹنٹ ایلیکسا پر بول کر کئی چیزیں گھر پر منگوانے کی کوشش کی، ترقی یافتہ ممالک میں گوگل اور ایمیزون اسسٹنٹ تقریباً ہر گھر میں ہوتے ہیں انہیں دیگر کاموں کے علاوہ شاپنگ
کے لیے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے، افریقی گرے طوطا اپنے مالک کو آرڈر بک کراتے ہوئے دیکھتا تھا، اس نے مالک کی عدم موجودگی پر اپنے لیے اسٹرابری، تربوز اور پانی گرم کرنے والی دستی مشین کا آرڈر کر دیا لیکن مالک کی جانب سے آرڈر پر لاک لگایا ہوا تھا جس کی وجہ سے یہ چیزیں نہ خریدی جا سکیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ طوطا برکشائر کے ایک محلے میں اپنے مالک کے ساتھ رہتا ہے اور انسانوں کی نقل کا ماہر ہے۔