اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر ہریانہ میں ہونے والے گیتانامی میلے میں سبز غباروں نے بھارتی پولیس کی نیندیں اڑا دیں کیونکہ ان سبزغباروں پر پاکستان زندہ باد لکھا ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میلے میں موجود بچے ان غباروں سے کھیل رہے تھے کہ کچھ لوگوں نے اس کے بارے
میں مقامی پولیس کو اطلاع کردی ۔ جس کے بعد تمام معاملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ آخر یہ غبارے کہاں سے آئے اور کس نےد ئیے؟یاد رہے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔اس سے قبل بھی ایک کبوتر نے بھارتی سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگوا دی تھیں۔