منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دبئی ٗ13سالہ بچہ سافٹ ویئر کمپنی کا مالک بن گیا،’ٹرینیٹ سولیشن‘ نامی کمپنی کا مالک کون ہے اور اس کا کہاں سے تعلق ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی میں 13 سالہ بھارتی بچہ سافٹ ویئر کمپنی کا مالک بن گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ادیتھا راجیش نے 9 برس کی عمرمیں پہلی موبائل ایپلی کیشن تیار کی تھی۔انڈین ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق ادیتھا راجیش نے بوریت کو دور کرنے کے لیے ازراہ شغل پہلی موبائل ایپ بنائی۔بعدازاں انہوں نے اپنے کلائنٹس کے لیے باقاعدہ معاوضے پر کام شروع کیا اور ویب سائٹ سمیت ان کے لوگوز ڈیزائن کرنا شروع کردیئے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ادیتھا راجیش نے 13 برس کی عمر میں ’ٹرینیٹ سولیشن‘ نامی کمپنی متعارف کرادی۔دبئی کے انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے

انہوں نے بتایا کہ وہ بھارتی شہر کیرالہ میں پیدا ہوئے اور جب 5 برس کی عمر میں والدین کے ہمراہ دبئی منتقل ہو گئے۔ادیتھا راجیش نے بتایا کہ ان کے والد نے سب سے پہلے بی بی سی ٹائپنگ کی ویب سائٹ دیکھائی جہاں بچے ٹائینگ سیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹرینیٹ میں اس وقت کل 3 ملازمیں ہیں جو ان ہی کے اسکول میں پڑھنے والے دوست ہیں۔ادیتھا راجیش کا کہنا تھا کہ کمپنی کا باقاعدہ مالک بننے کے لیے انہیں 5 برس مزید انتظار کرنا ہو گا کیونکہ وہ ابھی بالغ کی کیٹیگری میں شامل نہیں ہوئے تاہم وہ 12 کلائنٹس کو بلامعاوضہ ویب سائٹ ڈیزائنگ اور کوڈنگ کی سروس فراہم کر چکے ہیں۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…