ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

یورپ میں موجود اسلامی ملک نے اپنی فوج بنانے کا اعلان کر دیا پورے ملک میں مسلمانوں کا جشن ، سڑکوں پر تکبیر کے نعرے یہ ملک کونسا ہے اور اس کی فوجکتنے افراد پر مشتمل ہو گی ؟ جانئے

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرسٹینا(نیوز ڈیسک) ایک دہائی قبل آزادی کا اعلان کرنے والے مسلمان اکثریتی یورپی ملک کوسوو نے اپنی فوج بنانے کا اعلان کردیا، جس کی وجہ سے سربیا میں بے چینی بڑھ گئی۔خیال رہے کہ طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی کے بعد سربیا کے مسلمان آبادی پر مشتمل علاقے کوسوو نے 17 فروری 2008 میں علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی آزادی کا اعلان کردیا تھا، تاہم سربیا سمیت

کچھ ممالک نے کوسوو کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا تھا۔ہفتہ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کوسوو کی پارلیمنٹ نے 14 دسمبر کو اپنی ملکی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ لیتے ہوئے بین الاقوامی سرحدوں کی نگرانی کے لیے اپنی فوج بنانے کا قانون پاس کیا۔خیال رہے کہ اس وقت کوسوو میں 99-1998 میں ہونے والی خانہ جنگی کے بعد نیٹو کی امن فوج تعینات ہے۔پارلیمنٹ کی جانب سے پاس ہونے والے قانون کے مطابق چھوٹے بحرانوں کا جواب دینے والے کوسوو سیکیورٹی فورسکو ملکی دفاعی فوج کا درجہ دے دیا جائے گا جن کی تعداد اس وقت 5 ہزار ہے۔اسپیکر پارلیمنٹ قدری ویسلی نے اعلان کیا کہ آج کے ووٹ سے ملک میں نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے۔کوسوو کے تمام اراکینِ پارلیمنٹ نے اس تایخی موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی جبکہ پارلیمنٹ میں موجود سربیا سیاست دانوں نے اس کا بائیکاٹ کیا۔ہزاروں کی تعداد میں کوسوو کے شہریوں نے نئی قانون سازی کو اپنی آزادی میں نیا پلر قرار دیتے ہوئے سڑکوں پر جشن منا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ہزاروں کی تعداد میں کوسوو کے شہریوں نے نئی قانون سازی کو اپنی آزادی میں نیا پلر قرار دیتے ہوئے سڑکوں پر جشن منا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ایک طالبِ علم نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت پر مسرت موقع ہے، ہم خوش ہیں کیونکہ آج ہمارا ملک مکمل ہوگیا ہے۔کوسوو کے صدر ہاشم ثاثی نے اس فیصلے کو اپنی قوم کے لیے سال کے اختتام پر بہترین تحفہ قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…