جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

امریکا، طیارے میں خاتون ہراسگی کیس : بھارتی شہری کو 9سال قید کی سزا

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی عدالت نے بھارتی شہری کو دوران پرواز خاتون کوہراساں کرنے کے جرم میں 9 سال کی قید کی سزا سنا دی۔خبررساں ادارے اے ایف کے مطابق 35 سالہ بھارتی نوجوان برابھو راماتھور امریکا میں ورک ویزا پر تھا جسے سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کردیا جائیگا۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مجرم اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاس ویگاس سے ڈیٹوریٹ جارہا تھا۔بھارتی نوجوان درمیانی نشست پر جبکہ اس کی اہلیہ اور متاثرہ خاتون دائیں اور بائیں جانب بیٹھی تھی۔متاثرہ خاتون کی آنکھ اس وقت کھلی جب بھارتی نوجوان نازیبا حرکت کررہا تھا۔بعدازاں خاتون نے فضائی میزبان سے مدد طلب کی۔فضائی میزبان نے وفاقی تحقیقاروں کو بتایا کہ متاثرہ خاتون بری طرح رو رہی تھی۔ائیرلائن جیسے ہی ڈیٹوریٹ کے ائیرپورٹ پہنچی، بھارتی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری طرف امریکی اٹارنی میتھیو شینڈرنے کہا کہ ہر ایک شخص کو محفوظ ہوائی سفر میں کرنے کا پورا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔جیوری نے بھارتی نوجوان کو اگست میں 5 دن کے ٹرائل میں مجرم قرار دے دیا، اس حوالے  سے مزید کہا گیا کہ مذکورہ شخص کو عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ 12 اگست امریکی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا تھا کہ میکسیکو کے راستے امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں میں سب سے بڑی تعداد بھارتی نوجوانوں کی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…