برسلز (این این آئی)یورپی عدالت نے فلسطینی تنظیم ’حماس‘ کی طرف سے جماعت پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے دی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برسلز میں قائم عدالت نے حماس کی طرف سے دی گئی درخواست مسترد کردی ہے ، اس درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے تھی وہ حماس کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالے اور یورپی ممالک میں اس کے منجمد کیے گئے اثاثے بحال کرے۔ تاہم عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔