ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

ایشیا کے 50 پرکشش ترین مردوں کی فہرست جاری، وزیراعظم عمران خان بھی شامل، کس نمبرپر ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی )معروف برطانوی جریدے نے ایشیا کے 50 پرکشش ترین مرد شخصیات کی فہرست جاری کردی جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاکستانی گلوکار علی ظفر اور دیگر شخصیات بھی فہرست میں شامل ہیں۔برطانوی میگزین ‘ایسٹرن آئی’ نے ایشیا کے پرکشش ترین مرد حضرات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر آٹھویں نمبر پر ہیں اور اس اعتبار سے وہ فہرست میں شامل پاکستان کے پر کشش مردوں میں

پہلے نمبر پر ہیں۔ علی ظفر نے اس فہرست میں خود کو شمار کیے جانے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو اتنی محبتوں کے قابل نہیں سمجھتا۔پرکشش مردوں کی فہرست میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔ عمران خان ایشیا کے پرکشش مرد حضرات میں 48 ویں نمبر پر ہیں۔’ایسٹرن آئی’ کی جانب سے گزشتہ دنوں ایشیا کی جاذب نظر خواتین کی فہرست بھی جاری کی گئی تھی۔ جس کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایشیا کی چوتھی پرکشش خاتون قرار پائی تھیں۔ فہرست میں پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور علی ظفر کے بھائی گلوکار دانیال ظفر بھی شامل ہیں۔جنوبی کوریا کے میوزیکل بینڈ ‘بی ٹی ایس’ میں شامل سات نوجوانوں کو ایشیا کے پرکشش ترین افراد قرار دیا گیا ہے جن کی وجہ شہرت نہ صرف ان کی آواز ہے بلکہ ان کی شکل و صورت بھی ہے۔بھارتی ٹی وی اداکار ووین دسینا ایشیا کے دوسرے پرکشش مرد قرار پائے۔ بالی وڈ ہیرو شاہد کپور ایشیا کے تیسرے پرکشش مرد بننے میں کامیاب ہوگئے۔متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والے پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک ایشیا کے چوتھے پرکشش مرد ہیں۔ بالی وڈ اداکار ریتک روشن ایشیا کے پانچویں پرکشش مرد قرار پائے۔ وہ متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور سائنس فکشن فلم ‘کوئی مل گیا’ اور

اس سیریز کے دوسری فلمیں ان کی بہترین فلمیں تصور کی جاتی ہیں۔ بھارتی ٹی وی اداکار محسن خان چھٹے نمبر پر ہیں۔ وہ متعدد بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں اور ان کی پرفارمنس کو کافی سراہا جاتا ہے۔بھارتی ٹی وی کے ہی نوجوان اداکار گرمیت چوہدری ایشیا کے ساتویں پرکشش مرد قرار پائے۔ وہ کچھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔پاکستان اور

بھارت میں یکساں مقبول ورسٹائل گلوکار، اداکار و ماڈل علی ظفر اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایشیا کے 50 پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری میں کھلاڑی کے نام سے پہچانے جانے والے اکشے کمار ہیں ۔اس فہرست میں 10ویں نمبر پر بالی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے پہچانے جانے والے اکشے کمار ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری میں اکشے کمار کا شمار عصر حاصر کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…