ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

دبئی ٗ جیل میں قید 11 خواتین نے جیل کو ہی اپنا گھر سمجھ لیا ٗ باہر جانے سے انکار ،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی کی جیل میں قید چند خواتین کو سلاخوں کے پیچھے گزرا وقت اس قدر بھا گیا کہ انہوں نے جیل کو ہی اپنا گھر سمجھ لیا اور باہر جانے سے انکار کردیا۔متحدہ عرب امارات کے میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کی جیل میں قید خواتین میں 11 کی سزائیں پوری ہوچکی ہیں لیکن اس کے باوجود وہاں یہاں سے جانے سے انکاری ہیں۔دبئی کی خواتین جیل کی ڈائریکٹر کرنل جمیلہ خلیفہ الزابی نے کہا کہ

مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ان 11 خواتین قیدیوں کو جیل عملے کے اچھے برتاؤ اور میسر سہولیات اس قدر پسند آئیں کہ انہوں نے یہاں سے جانے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ دبئی کی جیل میں خواتین کو اچھی غذا اور طبی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں صحت مند زندگی کی طرف لوٹانے کے لیے خصوصی پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے، وہ قید کے دوران اپنے اہلخانہ بالخصوص اپنے بچوں سے رابطے میں بھی رہ سکتی ہیں جبکہ انہیں پرامن ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ایک عرب ملک کی خاتون قیدی نے، جو اپنی سزا پوری کر چکی ہیں کہا کہ انہوں نے قید کی زندگی خوش رہ کر گزاری اور انہیں ایسا ماحول فراہم کیا گیا جو انہیں اپنے آبائی ملک میں بھی میسر نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ قید کے دوران ان سے نہ صرف اچھا سلوک کیا گیا بلکہ ان کی نئے ہنر سیکھنے اور اپنے مشاغل پورے کرنے، جیسے مصوری کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔ایک اور غیر ملکی خاتون قیدی نے کہا کہ خواتین کی جیل عقوبت خانے سے کہیں زیادہ ہے جہاں ایک بڑی لائبریری، کھیلوں کے لیے ہال، ڈرائینگ روم، کئی میچز کے لیے بڑا ایریا اور دیگر سہولیات موجود ہیں جن سے قیدی ہر وقت فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…