انقرہ (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے مشرقی فرات کے علاقوں میں دو روز کے اندر اندر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق انقرہ میں ایک صنعتی اجلاس سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ آپریشن کامقصد شمالی شام میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی
کرنا ہے۔ ان باغیوں میں ’پیپلز پروٹکشن یونٹس‘ کے نام سے سرگرم ہیں اور ترکی انہیں دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ترک صدر نے کہا کہ ہمارا ہدف مشرقی فرات میں موجود امریکی فوج نہیں، ترکی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی شام میں امریکا کے ساتھ مضبوط تعاون کرنا چاہتا ہے۔