منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ٗتھریسامے کے حق میں200اور مخالفت میں 117ووٹ ڈالے گئے ٗ موجودہ برطانوی وزیراعظم کی پارٹی لیڈر شپ کے خلاف اگلے ایک سال تک تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف پارلیمنٹ میں بطور پارٹی لیڈر تحریک عدم اعتماد پر خفیہ ووٹنگ کی گئی۔ رائے شماری میں کنزروٹیو پارٹی کے317 اراکین نے حصہ لیا۔ تھریسامے کے حق میں 200 ووٹ جبکہ مخالفت میں 117 ووٹ ڈالے گئے۔چیئرمین 1922 کمیٹی سر گراہم بریڈی نے رائے شماری کے نتائج کا اعلان کیا۔اب تھریسامے کی پارٹی لیڈر شپ کے خلاف اگلے ایک سال تک تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی۔ یاد رہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ان کی جانب سے ایک متنازعہ فیصلے کے بعد پیش کی گئی جس کے تحت برطانیہ اگلے سال مارچ تک یورپی یونین سے باہر نکل جائے گا اور اس فیصلے پر برطانیہ سمیت پورے یورپ میں فکر و مباحثہ جاری ہے، اس کے لیے بریگزٹ کی اصطلاح استعمال کی جارہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہی کے 48 ساتھیوں نے خط لکھ کر تھریسا مے کے خلاف رائے شماری کی تجویز بھی دی تھی۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت قیادت کی تبدیلی ملک میں بحران پیدا کرنے کے مترادف ہے، اس وقت ملک کسی قسم کی غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا، بریگزٹ ڈیل مکمل کرنا چاہتی ہوں لیکن آئندہ انتخابات میں پارٹی کی قیادت نہیں کروں گی۔واضح رہے تھریسا مے نے جولائی 2016 میں سابق وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کے استغفے کے بعد اقتدار سنبھالا تھا جو عین اسی تنازعے کے شکار ہوکر اقتدار کھو بیٹھے تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…