کوالالمپور (آن لائن) ملائیشیا میں ہیڈفون لگا کر سونے والا نوجوان بجلی کے جھٹکے لگنے سے جان گنوا بیٹھا۔ 16 سالہ محمد ایدی اظہر موبائل چارجنگ پر لگا کر ہیڈفون استعمال کر رہا تھا کہ وہ گہری نیند سو گیا اور موبائل کو چارجنگ سے ہٹانا بھول گیا، صبح جب متوفی کی والدہ نے کام پر جانے کے لیے بیٹے کے کمرہ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہیں آیا، والدہ سمجھی کہ بیٹا سو رہا ہے اور وہ کام پر چلی گئیں۔شام کو گھر
واپسی پر ماں جب بیٹے کے کمرے میں گئی تو دیکھا بیٹا انتقال کرچکا ہے اور کانوں سے خون نکل رہا ہے، بیٹے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی اور بتایا گیا کہ ہیڈفون سے بجلی کے جھٹکے لگے جو جان لیوا ثابت ہوئے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ہیڈفون سے لگنے والے کرنٹ سے کسی شخص کی موت واقع ہوئی ہو، ملائیشیا کا ایدی اظہر ہیڈفون سے موت کے منہ میں جانے والا اس سال کا چوتھا نوجوان ہے۔۔