منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

روس کے سیریل کلر کا 81افراد کو موت کی نیند سلانے کا اعتراف ، میخائل پوپکوف کیسے واردات ڈالتا تھا؟ہوشربا انکشافات

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(اے این این )روسی تاریخ کے سب سے بڑے سیریل کلر میخائل پوپکوف نے 22 خواتین سمیت 81 افراد کو موت کی نیند سلانے کا اعتراف کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 81 افراد کو بے موت مارنے والے روس کے سب سے بڑے قاتل کو ایک بار پھر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

روسی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق ملک کا سب سے بڑا قاتل سابق پولیس اہلکار ہے جس کا نام میخائل پوپکوف ہے، سابق پولیس اہلکار کو 22 خواتین کے قتل کے جرم میں پہلے بھی عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے تاہم قاتل نے 1992 سے 2007 کے درمیان 59 مزید افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے اور اسے دوبارہ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔میخائل پوپکوف نے 81 افراد کا قتل کرکے اپنے ہی ملک کے 2 سفاک قاتلوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، آندرے چیکاتیلو نے بچوں سمیت 53 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا تھا اور اسے موت کی سزا دی گئی تھی جب کہ 2007 میں ایک اور قاتل ایلگزینڈر کو ماسکو میں 48 افراد کو قتل کرنے پر عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔قاتل پوپکوف نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ وہ اپنی ملازمت کے دور میں خواتین کو رات کے اوقات میں سیرو تفریح کے لیے بلاتا اور پھر روس کے شہر انگارسک میں پولیس کی گاڑی میں ہی انہیں قتل کردیتا تھا، بعض جرائم کی تحقیقات میں خود بھی حصہ لیا تاکہ خود پر ہونے والے شکوک و شبہات سے بچا جاسکے، قاتل نے بتایا کہ اس نے 10 خواتین کی آبروریزی بھی کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…