انقرہ (این این آئی )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے انسانی حقوق کی مغربی تنظیموں پر دوہرے معیار کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک حکومت پر تنقید کرنے والوں کو مظاہرین کے خلاف اب فرانس حکومت کا طرز عمل نظر نہیں آتا؟غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے ٹیلی وڑن خطاب میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کیا ۔
ترک صدر کا کہنا تھاکہ جو ترکی میں گیزی مظاہروں کے دوران انسانی حقوق کا دفاع کرتے تھے، اب وہ اندھے، بہرے ہو چکے ہیں اور پیرس میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کے بارے میں خاموش ہیں۔ترک صدر کا سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھاکہ تم (انسانی حقوق کے کارکنوں) نے گیزی مظاہروں کے دوران دنیا کو موبیلائز ( متحرک) کیا۔ کیوں؟ کیوں کہ یہ ترکی تھا؟ پلیز اب بھی آئیے! یہ مظاہرے بالکل ویسے ہی ہیں۔