گائے کے حوالے سے مسلمانوں کے خلاف تشدد : بھارتی فوجی گرفتار

10  دسمبر‬‮  2018

نئی دہلی(این این آئی) ایک گائے کو ذبح کیے جانے کے بعد ہجوم اکٹھا کرنے اور مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک بھارتی فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشتعل ہجوم کو تشدد پر اکسانے کے شک پر ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق بلند شہر میں ہنگاموں کے مرکزی ملزم کا نام جتندر ملک ہے اور گزشتہ شب فوج نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کی جانے

والی ویڈیو فوٹیج مقامی میڈیا پر بھی نشر کی گئی ہے۔جس وقت یہ ہنگامے ہوئے، اس وقت یہ بھارتی فوجی چھٹی پر اپنے گھر واپس آیا ہوا تھا۔ سینئر پولیس افسر انند کمار کا مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ یہ فوجی واضح طور پر مشکلات پیدا کر رہا تھا اور ہجوم کو تشدد پر اکسا رہا تھا۔ ہم اس سے مکمل تفتیش کریں گے۔پولیس نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کیس میں کئی دیگر قوم پرست ہندوؤں کو بھی گرفتار کرے گی۔ ابھی تک اس حوالے سے چار ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…