واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کومی جھوٹااورمکار شخص ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئیٹر پر جاری ایک بیان میں امرکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ جیمز کومی معلومات لیک کرنے کے بادشاہ ہیں۔ میرے خیال میں ایک ہی دن کانگریس میں جھوٹ اور دروغ گوئی کے حجم میں کوئی اور ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا انہوں نے جھوٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جمعہ کے روز ہونے والا
اجلاس مکمل جھوٹ تھا۔خیال رہے کہ کانگریس کے ایوان نمائندگان کے جمعہ کے روز بند کمرہ جیمز کومی نے سنہ 2016ء کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات کے بارے میں مسلسل چھ گھنٹے بریفنگ دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کی ٹیم اور ماسکو کے درمیان رابطوں کے شواہد موجود ہیں۔ اس کے علاوہ شکست خورد صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی ای میل کے اسکینڈل کو بھی ٹرمپ نے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔