واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزارت خارجہ کی ترجمان ہیذر ناورٹ کو اقوام متحدہ میں نکی ہیلی کی جگہ نئی ایلچی مقرر کیے جانے کے اعلان کے بعد امریکی ٹی وی چینل بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ جلد ہی ٹویٹر کے ذریعے ناورٹ کی تقرری کا اعلان کریں گے۔امریکی ٹی وی کے مطابق نکی ہیلی ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اقوام متحدہ میں امریکی مندوبہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ انہوں نے گذشتہ اکتوبر میں اس منصب سے مستعفی ہونے کااعلان کر دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے
ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صدر ٹرمپ ہیذرناورٹ کو اقوام متحدہ میں نیا ایلچی مقرر دیں گے تاہم امریکی وزارت خارجہ نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی ناورٹ نے کسی رد عمل کا اظہار کیا ہے۔اڑتالیس سالہ ناورٹ کی تقرری کے لیے کانگریس سے منظوری ضروری ہے۔ وہ فاکس نیوز کی نامہ نگار اور صحافیہ رہ چکی ہیں۔اپریل 2017ء کو اسے امریکی وزارت خارجہ کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔ رواں سال اسے ڈبلومیٹک اورعمومی امور کی وزارت کی قائم مقام سیکرٹری بھی منتخب کیا گیا تھا۔