اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

حزب اللہ کے معاونت کار کا ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام بنانے کا اعتراف

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت انصاف نے کہاہے کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک مالی معاونت کار قاسم تاج الدین نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو ناکام بنانے اور امریکی کمپنیوں کے امور میں مداخلت کے جرم کا مرتکب ہوچکا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مئی 2009ء کو تاج الدین کو امریکا نے حزب اللہ کا اہم ترین مالی معاونت کار قرار دیا تھا۔ امریکا نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کے بعد 63 سالہ تاج الدین کے ساتھ کسی قسم کے لین دین پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

تاہم اس نے دعویٰ کیا کہ امریکی پابندیوں کو غیر موثر بنانے کے لیے امریکی کمپنیوں کے ساتھ لین دین کرتا رہا ہے۔امریکی وزارت انصاف کے مطابق تاج الدین نے پانچ دوسرے افراد کیساتھ مل کر امریکی کمپنیوں کے ساتھ جعل سازی کے ذریعے 50 ملین ڈالرکا لین دین کیا تھا۔مارچ 2017ء کو امریکی پولیس نے تاج الدین کودارالبیضاء میں پولیس نے امریکا کی درخواست پر حراست میں لے لیا تھا۔ اس کے خلاف امریکا کی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ جنوری 2019ء میں اس پر فرد جرم عاید کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…