پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تین روز کے دوران 20 ہزار سے زیادہ شامیوں نے ادلب سے نقل مکانی کی : اقوام متحدہ

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)شام میں گزشتہ محض تین روز کے دوران 20 ہزار سے زیادہ افراد نے ادلب کے صوبے کے جنوب سے پڑوس میں واقع دیہات نقل مکانی کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں منعقد پریس کانفرنس میں کیا۔نقل مکانی کرنے والوں میں مرد ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق نقل مکانی کرنے والی متعدد خاندان پناہ کی جگہ نہ ملنے کے سبب

کھلے میدان میں مقیم ہیں ، اور ان کو انسانی بنیادوں پر ہنگامی امداد کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ بشار حکومت کی فورسز نے چوبیس نومبر سے جرجناز شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں پر بم باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ جرجناز شہر کے 70 فی صد سے زیادہ لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ان میں اکثریت نے تلمنس اور معرت النعمان شہر کے علاوہ ادلب صوبے کے شمالی علاقے کے دیہات اور قصبوں کا رخ کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…