انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے تمام غیر ملکیوں کو اپنی شہریت دینے کا اعلان کر دیا، ایک نجی ٹی وی چینل نے ترک میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ترکی حکومت نے اڑھائی لاکھ ڈالر مالیت کی جائیداد خریدنے والے تمام غیر ملکیوں کو اپنے ملک کی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ کے مطابق ترکی کی شہریت حاصل کرنے سے متعلق نئے قانون کی منظوری کے بعد اسے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔
اس نئے قانون کی رو سے اڑھائی لاکھ ڈالر یا اتنی ہی مالیت کی ترکی کرنسی لیرے سے خریدی گئی غیر منقولہ جائیداد کے تین سال تک فروخت نہ کرنے کی شرط کے ساتھ نوٹری پبلک سے اس کی تصدیق کروانے سے ترکی کی شہریت ملنے کے امکانات حاصل ہو جائیں گے، اس طرح خریدی گئی جائیداد کو تین سال تک فروخت نہ کرنے کی شرط پر ترکی کی شہریت حاصل کی جا سکے گی۔