اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

چین سے تنازعہ مہنگا پڑ گیا،امریکا کا تجارتی خسارہ 10 سال کی بلند ترین سطح پر،امریکی محکمہ تجارت نے خطر ے کی گھنٹی بجادی

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت نے کہاہے کہ ملک کا تجارتی خسارہ ریکارڈ درآمدات کی وجہ سے رواں سال اکتوبر میں 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتحادیوں اور مخالفین پر بڑے پیمانے پر ٹیرف عائد کیے جانے کے باوجود واشنگٹن کا تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

محکمہ تجارت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیجنگ سے خطرات سے بھرپور تجارتی جنگ کے باوجود خسارہ 1.7 فیصد بڑھ کر 55.5 ارب ڈالر تک جاپہنچا ہے جس کی بڑی وجہ ریکارڈ درآمدات ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین سے اشیا کی تجارت میں خسارہ 2 فیصد بڑھ کر 38 ارب ڈالر ہوگیا ہے اور اہم اشیا جیسے سویابینز کی برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔اگر وقتی ایڈجسٹمنٹ نہ کی جائے تو امریکا اور چین کے درمیان تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح 43.1 ارب ڈالر پر جاپہنچا۔واضح رہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ نے دوطرفہ تجارت پر 300 ارب ڈالر سے زائد کے ٹیرف عائد کیے تھے جس سے دونوں ممالک میں شدید تجارتی تنازع پیدا ہوگیا تھا۔تاہم مارکیٹ کے غیر محفوظ ہونے کے بعد دونوں بڑی معاشی طاقتوں نے گزشتہ ہفتے 90 روز کی عارضی صلح پر اتفاق کیا تھا۔امریکی شہری ڈالر کے طاقتور ہونے کی وجہ سے زیادہ ادویات خریدتے اور گاڑیاں درآمد کرتے ہیں جبکہ چھٹیاں بھی زیادہ گزارتے ہیں۔امریکی شہریوں کے سفری اخراجات بڑھ کر 20 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جس سے امریکا کی سروسز کی درآمد بھی ریکارڈ 46.9 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔اشیا کی تجارت کا خسارہ بھی ریکارڈ سطح 78 ارب ڈالر سے زائد ہوگیا ہے۔ امریکی حکومت نے کہاہے کہ ملک کا تجارتی خسارہ ریکارڈ درآمدات کی وجہ سے رواں سال اکتوبر میں 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…