برطانیہ(این این آئی)برطانیہ نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارت، چین اور روس کے لیے گولڈن ویزا اسکیم کو بند کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت نے منی لانڈرنگ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں اضافے پر بھارت، روس اور چین کیلئے گولڈن ویزا معطل کر کے اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔برطانیہ نے رواں برس گولڈن ویزا اسکیم کا اجراء مالی طور پر مستحکم افراد اور صنعت کاروں کیلئے متعارف کرایا تھاجس سے ہزاروں افراد نے برطانیہ
میں شہریت حاصل کی اور برطانیہ نے بھی اس اسکیم سے 498 ملین پونڈز کا ریونیو کمایا تھا۔عوامی پذیرائی اور برطانوی حکومت کو ریکارڈ ریونیو ملنے کے باوجود گولڈن ویزا اسکیم کی بندش فیصلہ ویزے کے حامل افراد کے منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث پائے جانے کے بعد کیا گیا۔برطانوی حکومت منی لانڈرنگ میں صفر ٹالرینس کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گولڈن ویزہ پالیسی کے غلط استعمال کے شواہد ملتے ہی اس اسکیم کو بند کردیا گیا ہے۔