ویٹی کن سٹی(این این آئی)مسیحوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم نے آئندہ سال فروری میں امارات کادورہ کریں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ پاپائے اعظم پوپ فرانسیس آئندہ سال فروری میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔پوپ فرانسیس تین سے پانچ فروری کے درمیان ابو ظہبی کا دورہ کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران ابو ظہبی میں منعقدہ انسانی
بھائی چارے کے عنوان سے منعقدہ بین المذاہب مکالمے میں بھی حصہ لیں گے۔وٹیکن نے وضاحت کی کہ امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان اور امارات میں کیتھولک چرچ کی جانب سے اس دورے کی دعوت دی گئی ہے۔گذشتہ برس عیسائی دنیا کے سواد اعظم نے متحدہ عرب امارات کی مفاہمانہ، رواداری اور روشن خیالی کی تعریف کی تھی اور مذہبی رواداری کے حوالے سے امارات کو ایک مثالی ملک قرار دیا تھا۔