اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

بھارتی مئیر نے پاکستانی پرچم شہر جیسا پارٹی پرچم بنا لیا، تصاویر دیکھ کر بھارتی آگ بگولہ ہو گئے، نیا تنازع کھڑا ہو گیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ (آن لائن) بھارتی شہر کولکتہ کے نئے منتخب میئر اس وقت ایک تنازع کا شکار ہو گئے جب سوشل میڈیا پر ان کے پارٹی پرچم کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔بھارتی مئیر پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے شہر کی سڑکوں پر پاکستانی پرچم لگا دئیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پرچم کا رنگ سبز ہے

جب کہ اس کے درمیان میں چاند اور ستارہ بھی بنا ہوا ہے۔ تاہم پاکستانی جھنڈا اس سے مختلف ہے کیونکہ پاکستان کے قوم پرچم کے بائیں طرف سفید رنگ کا پیچ بنا ہوتا ہے۔پاکستان کے قومی پرچم گہرے سبز اور سفید رنگ پر مشتمل ہے جس میں تین حصے سبز اور ایک حصہ سفید رنگ کا ہوتا ہے۔سبز رنگ مسلمانوں اور سفید رنگ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کا ظاہر کرتا ہے۔جب کہ اس پرچم کے درمیان میں چاند اور ستارہ بھی بنا ہوا ہے۔سفید رنگ کے چاند کا مطلب ترقی اور ستارے کا مطلب روشنی ہے اور یہ علم کو ظاہر کرتا ہے۔تاہم بھارتی مئیر کی جانب سے پارٹی پرچم پاکستانی پرچم کی طرز پر بنانے کے بعد انڈیا میں ایک نیا تنازع شروع ہو گیا ہے ماضی میں اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں جب پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ میچوں کے دوران ممبئی شہر میں پاکستان پرچم لگائے گئے تھے۔اور جب حال ہی میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو اپنی اگلی فلم میں واہگہ بارڈر پر کچھ سین شوٹ کرنے تھے اور اس دوران پاکستانی جھنڈا بھی دکھانا تھا۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خاناپنی فلم بھارت کی وجہ سے نئے تنازع کا شکار ہوگئے تھے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…