تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے ملک کو تیل برآمد کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو پھر خلیج سے کوئی بھی تیل برآمد نہیں کر سکے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے یہ دھمکی ایک
خطاب کے دوران دی ہے، جسے سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کیا گیا ۔ امریکی حکام ایرانی تیل کی درآمد کو صفر کی سطح پر لانا چاہتے ہیں۔ اس کا مقصد ایران کی اقتصادیات کو کمزور کرتے ہوئے خطے کے ممالک میں اس کے اثرو رسوخ کو کم کرنا ہے۔