نیویارک(این این آئی )دنیا میں تنازعات، خانہ جنگی اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے کے رابطہ کار مارک لوکوک نے بتایاکہ دنیا میں ہر سترہواں انسان ان بحرانوں کی وجہ سے
مشکلات کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق 132 ملین متاثرہ شہریوں میں سے دو تہائی کو اگلے برسوں کے دوران ہنگامی امداد کی ضرورت ہو گی۔ مارک لوکوک نے مزید بتایا کہ اس صورتحال میں کم از کم بائیس ارب یورو کے برابر کی رقم کی ضرورت پڑے گی۔