ریاض(آئی این پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 2018کی ممتاز ترین شخصیتوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ جبکہ منفرد سیاستدانوں میں محمد بن سلمان دوسرے نمبر پر آگئے۔امریکی میگزین ٹائم کے مطابق سعودی ولی عہد امریکی صدر ٹرمپ ، روسی صدر پوٹین، جرمن چانسلر اینجلا میرکل، ترک صدر رجب طیب اردگان، شمالی کوریا کے کیم ڈونگ، برازیل کے منتخب صدر جیلز بولسنارو، کینیڈین وزیراعظم، امریکی وزیر خارجہ اور امریکہ کی ڈیموکریٹک مشہور رہنما نینسی پلوسی سمیت اہم رہنماؤں پرسبقت لے گئے۔سعودی ولی عہدکو مشہورسرمایہ کار ایمازون کے بانی ، الیکٹرانک کار کمپنی ٹیسلا کے ڈائریکٹر ، فیس بک کے بانی پر بھی سبقت حاصل ہوگئی۔ امریکی میگزین ٹائم استصواب رائے کے نتائج کا اعلان ماہ رواں کے دوران کریگا۔