ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سابق امریکی صدر جارج بش کی وفات پر بش خاندان سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان نے بش خاندان کو الگ الگ برقی پیغامات میں سابق صدر جارج ڈبیلو بش کی وفات پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سعودی قیادت نے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ
سعودی عرب دکھ کی اس گھڑی میں امریکا اور بش خاندان کے ساتھ ہے۔تعزیتی پیغامات میں کہا گیا کہ جارج بش کی وفات سے سعودی عرب ایک غم خوار دوست سے محروم ہوگیا۔ادھر ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں بش خاندان سے دْکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر جارج بش کی وفات امریکی قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ سعودی عرب بھی ایک عظیم دوست سے محروم ہوگیا۔ امید ہے کہ بش خاندان آنجہانی جارج بش کی وفات کا صدمہ جلد بھول جا ئیگا۔