نئی دہلی (آئی این پی ) پاکستان دشمنی میں بھارتی ٹی وی چینل اندھا ہوگیا، بغیر تصدیق سدھو کے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانیکی خبر چلادی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی شہریوں نے ہی اپنے چینل کے ڈھول کا پول کھول دیا۔دروغ گوئی کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹنے اور سچائی سامنے آنے پر بھارتی چینل نے اپنا ٹوئٹ ہی ہٹادیا۔بھارتی ریاست راجستھان میں نوجوت سنگھ سدھو کی ریلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔سدھو خاموشی
سے کھڑے دیکھتے رہ گئے،سوشل میڈیا پر کسی نے کلپ لگایا تو بھارتی ٹی وی کی موجیں لگ گئیں۔بھارتی ٹی وی چینل نے اپنے منہ میاں مٹھو بن کر پہلے ٹوئیٹ مارا اور پھر چسکا، چٹخارہ لے کر خبر چلادی کیونکہ جتنا مصالحہ تیز ہوگا،منجن اتنا ہی چٹ پٹا ہوگا۔لیکن یہ سب جھوٹ تھا،جعلی خبر تھی،گمراہ کرنے کا پورا سامان تھا اور اصول یہ تھا کہ کوئی اصول نہیں،بھارتی ٹیلیویژن نے پاکستان دشمنی میں بغیر سوچے سمجھے جو کلپ آن ائیر کیا۔