پیر‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2024 

اتنے ’’فراڈی لوگ‘‘ اس کے ساتھ ہیں، اللہ عمران خان پر رحم کرے، متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری شخصیت نے ’’کپتان‘‘ کے انتہائی قریبی افراد پر سنگین الزام عائد کر دیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری شخصیت حسین سنجوانی نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں صحافی نصراللہ ملک سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے انتہائی قریبی افراد پر سنگین الزامات عائد کر دیے، انہوں نے کہا کہ مجھے میراحق چاہیے، عدالتیں یا جرگہ نقاب پوش افراد کی اصلیت سامنے لائیں جو فراڈ کرتے ہیں، حسین سنجوانی نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں

اور میں اس بات کا انتظار کر رہا ہوں کہ کب مجھے وزیراعظم عمران خان پاکستان بلاتے ہیں، حسین سنجوانی نے کہا کہ میں پاکستان آنے کے لیے تیار ہوں، اعظم سواتی کے سامنے مجھے بٹھائیں اور اعظم سواتی خود اپنے لوگوں سے فیصلہ کروا لیں کہ کون غلط ہے اور کون صحیح، انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ چار افراد کی موجودگی میں معاہدہ ہوا اور صابر شاکر نے مجھ سے ایک ملین ڈالر دینے کا کہا جو میں نے دے دیے، حسین سنجوانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میر ی اس حوالے سے بعد میں عمران خان سے بھی بات کروائی گئی مگر یہ کہا گیا کہ عمران خان انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور بعد میں تمہارے لیے کچھ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب صابر شاکر کو کہا کہ آپ کے کہنے پر میں نے پیسے دیے تھے، جس کے جواب میں صابر شاکر نے سخت باتیں شروع کر دیں، حسین سنجوانی نے کہا کہ ایک عرصے سے میں عدنان کو جانتا ہوں، اس نے بھوربن میں بزنس کا آغاز کیا تو مجھے شراکت داری کی دعوت دی، جس پر میں نے تین ملین ڈالر اس کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیے، انہوں نے بتایا کہ عدنان نے مجھے زمین دکھائی مگر کاغذات نہیں دیے اور اس معاملے میں ٹال دیا، حسین سنجوانی نے کہا کہ عدنان نے اس سے کہا کہ اس کے سسر بہت طاقتور ہیں اور ایک اچھا موقع ہے ان کا نام پرویز خٹک ہے، انہوں نے بتایا کہ میں پرویز خٹک سے دو تین دفعہ ملا بھی ہوں، انہوں نے کہا کہ سینٹ کا ممبر بننے کے لیے عدنان نے مجھ سے 1.85 ملین ڈالر لیے اور اس کا ریکارڈ بھی میرے پاس موجود ہے،

اس کے پانچ ماہ بعد عدنان نے کہا کہ ایک اچھا منصوبہ ہے ہمیں آپ افغانستان سے ایل پی جی خریدنے کے لیے دو ملین ڈالر دے دیں، میں نے یہ رقم بھی عدنان کو دے دی۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عدنان سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے والد کو ساتھ لے کر آئے اور ایک پیسہ بھی ثابت کر دے جو اس نے کاروبار میں لگایا ہو ورنہ دوسری صورت میں اسے 10 ملین ڈالر واپس کرنا پڑیں گے، انہوں نے بتایا کہ بھوربن میں زمین میرے نام پر نہیں بلکہ عدنان اینڈ کمپنی کے نام پر خریدی گئی،

انہوں نے بتایا کہ بعد میں یہ کہا گیا کہ میں نے وہ ایک سو 20 کنال زمین بیچ دی ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں کوئی زمین نہیں بیچی اگر میں نے 20 کنال زمین بیچی ہے تو باقی کے سو کنال زمین کہاں ہے؟ حسین سنجوانی نے کہا کہ اعظم سواتی کیس ایک حیرت انگیزکیس ہے جس پر تاریخ رقم ہو سکتی ہے،انہوں نے کہاکہ اللہ عمران خان پر رحم کرے کہ ایسے فراڈی لوگ ان کے ساتھ ہیں، میرے ساتھ کچھ لوگوں کے ذریعے معاہدہ کیا گیا اور میں نے اعظم سواتی کو آٹھ ماہ تک نہیں دیکھا، حسین سنجوانی نے بتایا کہ میرا ان کے ساتھ ان کے وکیل اور پارٹنرز کے ذریعے رابطہ تھا، میرے گھر میں آ کر انہوں نے مجھے پاور آف اٹارنی دی،

انہوں نے کہا کہ اگر میں نے چوری کرنا ہوتی تو وہ بلڈنگ چوری کرتا جو بینک کے پاس گروی تھی یا باقی تین بلڈنگز؟ اعظم سواتی اب کہتے ہیں کہ وہ اماراتی عدالت میں کیس جیت چکے ہیں۔ حسین سنجوانی نے کہا کہ میں پاکستان آ کر پاکستان کے معزز جج سے ملنا چاہتا ہوں، ان کی بڑی مہربانی کہ انہوں نے اس معاملے کو دیکھا، حسین سنجوانی نے کہا کہ قصور ی صاحب کو اپنا وکیل کروں گا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کچھ لوگ مجھ سے ملنے آئے تھے، حسین سنجوانی نے بتایا کہ ان کے ای میلز لے لیے ہیں اور ان سے کہا کہ باقی کام میرے وکیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کے سلسلے میں، میں کسی کے سامنے بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہوں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان میرے اچھے دوست ہیں، ہم کئی مرتبہ مل چکے ہیں، ان سے معاملہ حل کروانے کی بات کی ہے، انہوں نے کہا کہ عدنان کا کیس ایک فراڈ کیس ہے، صابر شاکر کا کیس سیدھا سادہ کیس تھا، حسین سنجوانی نے پروگرام میں بتایا کہ میرے پاس ثبوت کی ایک ایک چیز موجود ہے اور میں اس حوالے سے پاکستان اور دبئی سمیت کسی بھی جگہ بات کرنے کو تیار ہوں۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…