منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

افغانستان امریکی فوجیوں کیلئے قبرستان بن گیا ٗ فوجی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ،اہم امریکی شخصیت نے ہی بھانڈہ پھوڑ دیا، چونکادینے والے انکشافات

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں جنگ زدہ ملک امریکی فوجیوں کا ہی قبرستان بن گیا۔ایرانی نشریاتی پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے

سابق اسٹاف ممبر روڈنے مارٹن نے کہا کہ افغانستان پہلے برطانوی فوجیوں، اس کے بعد سویت یونین اور اب امریکی فوجیوں کا قبرستان بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے برطانیہ اور سویت یونین کی تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔افغانستان کئی دہائیوں سے ’سلطتنوں کا قبرستان‘ کہلایا جاتا ہے۔ گزشتہ دو صدیوں میں برطانیہ اور سویت یونین نے افغانستان پر چڑھائی کی لیکن مکمل اور پائیدار کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔گزشتہ سال طالبان نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ وہ افغانستان کو امریکی سلطنت کیلئے 21 ویں صدی کا قبرستان‘ میں بدل دیں گے۔اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کا عندیہ دیا تھا۔روڈنے مارٹن نے کہا کہ افغانستان کے لوگ جانتے ہیں کہ امریکا نے طالبان کو تخلیق کیا اور جیسا کہ انہوں نے داعش کو تخلیق کیا۔حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی افغانستان میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہیں۔امریکی فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق عالمی ویب سائٹ کے مطابق 2 ہزار 414 امریکی فوجیوں سمیت 3 ہزار 555 دیگر امریکی اتحادی فوجیوں کی ہلاکت ہو چکی ہیں۔رواں برس جنوری سے ستمبر کے درمیانے عرصے میں تقریباً 8 ہزار لوگوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔  امریکی سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں جنگ زدہ ملک امریکی فوجیوں کا ہی قبرستان بن گیا۔

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…