نئی دہلی(این این آئی) سکھ گوردوارہ کمیٹی کے رہنما سردار گوپال سنگھ چاولہ عرف گوپی بھارت نے بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ بنوائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو بھارت میں اس پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پہلے ہی کرتا رپور راہداری
کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت پر بھارت میں تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، اب بھارت میں خالصتان کے حامی سمجھے جانے والے گوپال سنگھ چاولہ کے ساتھ تصویر بنوانے پر بھارتی میڈیا پر ادھم مچ گیا۔حکمران جماعت بی جے پی نے سدھو کی تصویر پر ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر اس طرح کے فعل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،اس طرح کی میٹنگز میں سدھو کو فاصلہ رکھنا چاہئے۔واضح رہے کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران جب بھارتی مہمانوں کو خوش آمدید کہا جا رہا تھا تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قابل ذکر بھارتی مہمانوں سے مصافحہ کیا جن میں نوجوت سنگھ سدھو اور چاؤلہ سنگھ بھی شامل تھے۔بھارتی میڈیا نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرمی چیف کے دونوں سکھ رہنماؤں سے مصافحہ کے بارے میں زہریلا پروپیگنڈہ کرنا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا کو ان دونوں سکھ رہنماؤں کا آرمی چیف سے مصافحہ ایک آنکھ نہ بھایا۔ سکھ گوردوارہ کمیٹی کے رہنما سردار گوپال سنگھ چاولہ عرف گوپی بھارت نے بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ بنوائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو بھارت میں اس پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پہلے ہی کرتا رپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت پر بھارت میں تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں