واشنگٹن(نیوزڈیسک )امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی جانب سے قرض ملنے سے قبل ہی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا قرضہ لوٹا چکا ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نائب وزیرخزانہ ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کو سرمایہ مہیا ہونے سے پہلے ہی اسلام آباد حکومت آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کی رقم چکا چکی ہو گی۔سینیٹ کی امور خارجہ کی ذیلی کمیٹی کی سماعت
کے دوران میلپاس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ چین کی جانب سے مختلف ممالک کو سرمایے کی فراہمی میں شفافیت کی خواہاں ہے اور اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔میلپاس نے سینٹ کی سماعت کے دوران بتایاکہ ایک مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان اور چین نے اس قرض کی شرائط ظاہر نہیں کی ہیں۔ مگر عمومی طور پر دیکھا جائے، تو چین کا قرض پاکستان کو تب ملے گا، جب آئی ایم ایف کا قرضہ ادا کیا جا چکا ہو گا۔