برلن(این این آئی)جرمن حکومت میں شامل سوشل ڈیموکریٹس اور یونین جماعتیں مہاجرین سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کے حوالے سے ایک مشترکہ قرارداد پر متفق ہو گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مسودے میں زور دیا گیا کہ اس معاہدے میں بنیادی حقوق یا ذمہ داریوں کی کوئی خلاف ورزی
نہیں ہونی چاہیے۔ اس طرح ان افواہوں نے دم توڑ دیا ہے کہ اقوام متحدہ کے معاہدے سے جرمنی کے دائرہ اختیار میں تبدیلی آ جائے گی اور مزید مہاجرین جرمنی کا رخ کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر برلن حکومت نے قانونی اور غیر قانونی مہاجرین میں واضح فرق کرنے کے سلسلے کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔