پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

عرب اتحاد نے سمندر میں بچھائی گئی حوثیوں کی86 بحری سرنگیں تباہ کر دیں

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سرگرم عرب اتحادی فوج نے سمندر میں بچھائی گئی 86 بارودی سرنگیں تباہ کر دیں۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ریاض میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عرب فوج بحر الاحمر کے جنوب میں عالمی جہازوں اور تجارتی قافلوں کو ہرممکن تحفظ دینے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

انہی کوششوں کے ضمن میں یمن میں حوثیوں کے خلاف آپریشن کے آغاز سے اب تک سمندر میں بچھائی گئی86 بارودی سرنگیں تباہ کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے 36 سمندری بارودی سرنگوں کا انکشاف کرنے کے بعد انہیں مسمار کیا گیا۔ ان میں سے 13 بارودی سرنگیں تلف کی گئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کا مقصد بحری جہازوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا اور تجارتی قافلوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ عرب اتحادی فوج یمن کی فوج کے ساتھ مل کر حوثیوں کی طرف سے درپیش خطرات کے تدارک کے لیے کام کررہی ہے۔ حوثیوں کی جانب سے سمندر میں ماہی گیری کرنے والے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تجارتی قافلوں اور تیل بردار جہازوں کو نقصان پہنچانے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یمن کی سمندری حدود، باب المندب بندرگاہ اور بحر الاحمر میں حفاظتی اقدامات علاقائی استحکام کا حصہ ہیں اور عرب فوج یہ ذمہ داری پوری کرتی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…