جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

آڈیو ریکارڈنگ میں محمد بن سلمان جمال خاشقجی کے بارے میں کیا ہدایات دے رہے ہیں؟ فون کال کی آڈیو ریکارڈنگ اس وقت کہاں ہے؟ ترک اخبار کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

انقرہ (این این آئی)ترک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی فون کال کی ریکارڈنگ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے پاس ہے جس میں محمد بن سلمان صحافی جمال خاشقجی کو جلد از جلد خاموش کرنے کی ہدایت کررہے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق سی آئی اے کے پاس جس فون کال کی ریکارڈنگ ہے وہ مبینہ طور پر محمد بن سلمان کی جانب سے اپنے بھائی خالد بن سلمان کو کی گئی تھی

جس میں انہوں نے جمال خاشقجی کو جلد از جلد خاموش کرنے کی ہدایت کی۔اخبار کے مطابق فون کال میں سنا جاسکتا ہے کہ محمد بن سلمان خاشقجی کو جلد از جلد خاموش کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ سی آئی اے کے پاس محمد بن سلمان کی فون کال ریکارڈنگ ہونے کی خبر ترک کالم نویس عبدالقادر سیلوی نے دی۔خیال رہے کہ چند روز قبل ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سنسنی خیز آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آئی تھی۔ترک میڈیا نے ایک آڈیو ریکارڈنگ کی تفصیلات جاری کی تھیں جو مبینہ طور پر جمال خاشقجی اور قاتلوں کی گفتگو پر مبنی تھی۔ریکارڈنگ میں مبینہ طور پر جمال خاشقجی کہہ رہے ہیں کہ ‘چھوڑو میرا ہاتھ، تمہیں پتہ ہے تم کیا کر رہے ہو؟ترک اخبار کے مطابق سعودی قونصل خانے میں خاشقجی کے داخل ہوتے ہی شور، لڑائی جھگڑے کی آوازیں ریکارڈ ہوئیں۔آڈیو ٹیپ میں ریکارڈ آواز کے مطابق ایک شخص کہہ رہا ہے کہ اْس آدمی کے کپڑے پہنناعجیب ہے جسے ہم نے 20 منٹ پہلے قتل کیا۔قتل کے بعد جمال خاشقجی کے کپڑے پہن کر باہر نکلنے والے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جوتے چھوٹے ہیں،

دوسرے پہننے دو۔ترک اخبار روزنامہ حریت کے مطابق جوتے چھوٹے ہونے کی شکایت والے شخص کی آواز مصطفےٰ المدنی کی تھی، مصطفےٰ المدنی کو چند گھنٹے بعد خاشقجی کے کپڑے پہنے بلو مسجد کے سامنے سے گزرتے دیکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کیلئے کام کرنے والے جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو کاغذات کی تصدیق کیلئے سعودی قونصل خانے گئے تھے تاہم واپس نہیں آئے تھے۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…