دبئی(آئی این پی ) دبئی میں پاکستان کے زیرانتظام واحد درس گاہ شیخ راشد المکتوم اسکول کو نجی تحویل میں دے دیا گیا، اس سے پاکستانی متوسط گھرانوں کے زیرتعلیم طلبا پراضافی بوجھ بڑھ گیا،اسکول میں 1400 پاکستانی بچے زیرتعلیم ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قونصل خانے نے دبئی میں پاکستان کے زیرانتظام واحد درس گاہ شیخ راشد المکتوم اسکول کو نجی تحویل میں د یدیا ہے۔پاکستانی قونصل خانہ دبئی کے ملازمین کے
بچوں پر بھی فیس عائد کردی گئی ہے۔قونصل خا نہ دبئی حکام نے کویت سے ایک پاکستانی استاد کو بلا کر اسکول کا پرنسپل بنا دیا۔اسکول کی ایک بچے کی سالانہ فیس ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاکستانی روپے سے لیکر ڈھائی لاکھ روپے تک کردی گئی ہے۔پاکستان قونصل خانہ نے کہا ہے کہ درس گاہ کے معیار کوبہتربنانے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں،پہلے پاکستانی قونصل خانے کے ملازمین کے بچے اسکول میں مفت تعلیم حاصل کرتے تھے۔