پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایوانکا کا ذاتی اکاؤنٹ سے سرکاری ای میلز بھیجنے اور حساس معلومات نمٹانے کا انکشاف،ٹرمپ کیلئے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اہم سرکاری ای میلز کی ترسیل کے لیے اپنے ذاتی ای میل اکاونٹ کو استعمال کر کے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے

کئی سرکاری ای میلز بھیجنے کے لیے اپنا ذاتی ای میل اکاونٹ استعمال کیا جو کہ امریکا کے صدارتی ریکارڈز ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایوانکا ٹرمپ نے ای میلز ٹرمپ کابینہ کے حکام، وائٹ ہاوس کے مشیروں اور معاونین خصوصی کو بھیجیں اور اہم سرکاری فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ایوانکا یہ تمام ای میلز صرف وائٹ ہاؤس کے ای میلز اکاونٹ سے بھیجنے کی مجاز تھیں۔ایوانکا ٹرمپ امریکی صدر کی صاحبزادی ہونے کے علاوہ بلا معاوضہ مشیر بھی ہیں تاہم یہ تمام ای میلز سرکاری ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل کی گئی تھیں۔ اس دانستہ یا نادانستہ غلطی پر امریکی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے وائٹ ہاوس کی ای میلز کے غیر قانونی استعمال پر حکومتی موقف جاننے کے لیے اہم حکام سے رابطہ کیا تاہم ترجمان کی جانب سے موقوف دینے سے گریز کیا گیا۔واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر بھی سرکاری ای میلز کے تبادلے کے لیے ذاتی ای میل اکانٹ استعمال کرنے کا الزام سامنے آیا تھا جس پر صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو بد دیانت قرار دیا تھا۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…