پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

افغانستان میں طالبان کی پوزیشن مضبوط ،امریکی اوراتحادی فوجیوں کے ہوش اُڑ گئے، جنرل جوزف ڈن فورڈ کے اعتراف نے خودساختہ سپرپاور کو دنیابھرمیں شرمندہ کردیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(این این آئی) امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان ہارے نہیں بلکہ 17 سالہ جنگ کے بعد بھی اْن کی پوزیشن کافی مضبوط ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر ہمیں لگی لپٹی بات کرنے کے بجائے طالبان کی مضبوط پوزیشن کو تسلیم کرلینا چاہیے اور فوجی آپریشن کے ساتھ ساتھ معاشی دباؤ اور مذاکرات کے ذریعے قیام امن کی کوششیں کرنی چاہئیں۔امریکی جنرل جوزف ڈن فورڈ نے کہا کہ امریکا اپنے

اتحادیوں کے ساتھ مل کر طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اگر طالبان بات چیت کے لیے تیار ہوجائیں تو یہ ہماری بڑی کامیابی ہوگی۔ اس حوالے سے مثبت پیشرفت کے خواہاں ہیں تاہم اس میں کافی وقت لگے گا۔جنرل جوزف نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والے افغان بلدیاتی الیکشن کامیاب ثابت ہوئے ہیں اور اب ہماری نگاہیں آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات پر جمی ہوئی ہیں، جمہوری عمل جاری رہنے کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جنگ ہر مسئلے کا حل نہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…