جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

طالبان کے افغان پولیس چیک پوسٹ پر حملے،جھڑپوں میں پانچ افسر ہلاک

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان کے شمال مغربی صوبے بادغیس میں طالبان مزاحمت کاروں کے ایک چیک پوائنٹ پر حملے میں پانچ پولیس افسر ہلاک ہوگئے ۔حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے اور ایک افسر کو حملہ آور اغوا کرکے ساتھ لے گئے ، طالبان کے چیک پوائنٹ پر

حملے کے بعد ان کا پولیس کے ساتھ کوئی ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس میں طالبان کا بھی جانی نقصان ہوا لیکن انہیں ہلاک افرادکی تعداد کا فی الحال علم نہیں ہوسکا ،ادھر طالبان نے قدیس میں پولیس کے چیک پوائنٹ پر حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے وہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق بادغیس کی صوبائی کونسل کے سربراہ عبدالعزیز بیگ نے بتایا کہ طالبان نے ضلع قدیس میں ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کیا اس میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے اور ایک افسر کو حملہ آور اغوا کرکے ساتھ لے گئے ۔انھوں نے مزید بتایا کہ طالبان کے چیک پوائنٹ پر حملے کے بعد ان کا پولیس کے ساتھ کوئی ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس میں طالبان کا بھی جانی نقصان ہوا لیکن انہیں ہلاک افرادکی تعداد کا فی الحال علم نہیں ہوسکا ،ادھر اتوار کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں طالبان نے ایک بیان میں قدیس میں پولیس کے چیک پوائنٹ پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی اور کہا کہ انھوں نے وہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔مغربی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات اور امریکی حکام کے مطابق طالبان نے حالیہ برسوں کے دوران میں افغانستان کے قریباً نصف حصے پر عملاً کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور انھوں نے افغان سکیورٹی فورسز پر حملے تیز کررکھے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…