ماسکو(این این آئی)روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے سعودی عرب نے جو تحقیقات کی ہیں ان میں شک شبے کی کوئی گنجائش نہیں، جمال خاشقجی کے قتل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے کو سیاسی رنگ دینا قطعا غیر مناسب ہوگا۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے سعودی عرب نے جو
تحقیقات کی ہیں ان میں شک شبے کی کوئی گنجائش نہیں،روس نے باورکرایاکہ جمال خاشقجی کے قتل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں۔جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے کو سیاسی رنگ دینا قطعا غیر مناسب ہوگا۔خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل نے کہا تھا کہ جمال خاشقجی ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں قتل کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس دوران خاشقجی کے قتل میں ملوث 5 ملزمان کی سزائے کی سفارش کی گئی ہے۔