صنعاء (این این آئی)یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول وزارت صحت نے کہاہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سعودی قیادت میں عسکری اتحاد کے فضائی حملوں میں دس شہری ہلاک ہو گئے غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتحاد کی حمایت یافتہ
حکومتی فورسز نے کہا کہ انہوں نے شہر میں جاری آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہری ہلاکتیں دو مختلف حملوں میں ہوئیں۔ ابھی تک اس حوالے سے سعودی عرب کے زیر قیادت عسکری اتحاد کی طرف سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔