منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں انوکھا احتجاج شروع، خواتین نے عبایہ اُلٹا پہننا شروع کردیا، حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی خواتین نے ایک نئے انداز میں احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے۔ خواتین کے روایتی لباس عبایہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کچھ خواتین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسے الٹا پہنیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان سائڈ آؤٹ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ان خواتین نے اپنی تصاویر انٹرنیٹ پر شائع کی ہیں جن میں انھیں عبایہ الٹا پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ ان پر عبایہ پہننے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔کئی دہائیوں سے سعودی حکام نے خواتین کے لباس کے سلسلے میں سخت ضابطہِ کار بنا

رکھا ہے جس کے تحت انھیں گھر سے باہر عبایہ پہننی پڑتی ہے اور مسلمان خواتین کی صورت میں سر پر سکارف بھی پہننا پڑتا ہے۔ٹوئٹر صارف حورا نے کہا کہ وہ اپنی عبایہ الٹی پہننا شروع کر رہی ہیں جس کا مقصد ان روایات اور رساستی قوانین کے خلاف احتجاج کرنا ہے جن کے تحت اگر ہم اپنی شناخت ظاہر کرنے کی ہمت کریں تو ہمیں خطرہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سارا وقت کام پر نقاب اور عبایہ پہننا پڑتا ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ یہاں پر مرد بھی ہیں۔ یہ کسی کے لیے بھی ایک مشکل کام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…