برلن(آئی این پی)یورپی امور کے جرمن وزیر میشائل روٹ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کا نکلنا ایسا المیہ ہے کہ اس جیسی تحریر مشہور انگریز ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر بھی تخلیق نہ کر سکا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی امور کے جرمن وزیر میشائل روٹ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کا نکلنا ایسا المیہ ہے کہ اس جیسی تحریر مشہور انگریز ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر بھی تخلیق نہ کر سکا۔جمعرات کے روز
اپنی ٹوئیٹ میں روٹ نے لکھا “برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنا ایک المیہ ہے۔ یہاں تک کہ شیکسپیئر بھی اس کا تصور نہیں کر سکتا تھا ،،، انتہائی رنجیدگی کا ایک امر”۔جرمن وزیر نے مزید کہا کہ برلن یورپی یونین سے برطانیہ کا اخراج ہر گز نہیں چاہتا ، فریقین کے مفاد میں ہے کہ علاحدگی کے بعد دونوں قریبی تعلقات میں مربوط رہیں۔میشائل روٹ کے مطابق علاحدگی کا موقف یورپی یونین اور برطانیہ دونوں کے لیے نقصان ہے البتہ “فریقین کے درمیان قریبی تعلقات ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے”۔