منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

سری لنکا کی سپریم کورٹ نے تحلیل شدہ پارلیمنٹ بحال کردی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)سری لنکا کی سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے صدارتی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کی تیاری روکنے کا حکم دے دیا۔فرانسیسی خبررساں اداے کے مطابق صدر میتھری پالا سری نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرتے ہوئے 5 جنوری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔مہندا راجاپکسے نے 2 ہفتوں قبل ہی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

سری لنکا میں گزشتہ 2 ہفتوں میں اختیارات کی جنگ سامنے آئی جس کے بعد صدر سری سینا نے وزیر اعظم رنیل وکراما سنگے کو برطرف کرتے ہوئے سابق رہنما اور چین کے حمایتی راجاپکسے کو مقرر کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رنیل وکراما سنگے کی پارٹی نے تحلیل کیے جانے کے اقدام کے خلاف پٹیشن دائر کی۔چیف جسٹس نالین پریرہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔فیصلے کے وقت عدالت میں پولیس اور کمانڈوز کی بھاری نفری موجود تھی۔عدالت نے صدر میتھری پالا سری سینا کے اعلان کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق پارلیمنٹ میں ووٹ کے ذریعے دیکھا جائے گا کہ میتھری پالا سری سینا کے نامزد کردہ متنازع امیدوار 225 ارکان اسمبلی سے اکثریت حاصل کرسکیں گے۔اگر راجاپکسے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو رنیل وکراما سنگے کو دستبرار ہونا پڑے گا۔واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں میتھری پالا سری سینا نے وزیر اعظم رانِل وِکریماسنگھے کی ذمہ داریاں کم کرتے ہوئے ان سے ملک کے مرکزی بینک، پالیسیاں مرتب کرنے والے نیشنل آپریشنز روز اور کئی دیگر اداروں سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار واپس لے لیا تھا۔قبل ازیں 6 وزراء نے سری لنکا کی مشکل میں گھری ہوئی حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعظم کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی نے صدر میتھری پالا سری سینا کے ساتھیوں پر استعفوں کے لیے دباؤ بڑھا دیا تھا۔میتھری پالا سری سینا نے حالیہ تحریک عدم اعتماد میں رانِل وِکریماسنگھے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔وزیر اعظم نے اقلیتی مسلم اور تامل جماعتوں کی مدد سے تحریک کو ناکام بنایا جس سے میتھری پالا سری سینا کو دھچکہ لگا، جنہوں نے رانِل وِکریماسنگھے کو عہدے سے ہٹانے کی مہم چلائی تھی۔وزیر پیٹرولیم ارجونا راناٹْنگا نے کہا کہ جنہوں نے رانِل وِکریماسنگھے کے خلاف ووٹ دیا ان کے پاس حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں،اتحادی حکومت کے دونوں حریف گروپوں کے درمیان تعلقات فروری میں مقامی کونسل کے انتخابات میں دونوں کو نقصان کے بعد کھٹائی میں پڑ گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…