برلن (این این آئی)جرمنی کی پولیس نے ملک میں سرگرم ایک اسلامی تنظیم کے مراکز پر چھاپہ مار کر لٹریچر اور دیگر سامان قبضے میں لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی جرمنی کے علاقے الرائن، ستفالیا میں قائم اسلامی تنظیم کے مرکز پر250 پولیس اہلکاروں نے دھاوا بول دیا۔پولیس نے تنظیم کے مرکز کی تلاشی
کے ساتھ اس سے منسلک افراد کے 15 رہائشی فلیٹوں کی بھی تلاشی لی۔ پولیس نے موبائل فون، کمپیوٹر اور سی ڈیز بھی قبضے لے لیں۔جرمن پولیس کا کہنا تھا کہ اسلامی تنظیم پرانتہا پسندی کے فروغ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ بنیاد پرست سلفی مسلک کے پیروکاروں کے اس گروپ می سرگرمیاں کافی مشکوک ہیں۔ اس کارروائی میں کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔