بیروت(این این آئی)لبنان کے نامزد وزیراعظم سعد الحریری نے شیعہ ملیشیا حزب اللہ پر نئی حکومت کی تشکیل میں روڑے اٹکانے کا الزام عاید کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تشکیل میں
ایک بڑی رکاوٹ حائل ہوچکی ہے اور حزب اللہ اس کی ذمے دار ہے۔ایران کی حمایت یافتہ مسلح ملیشیا حزب اللہ اپنے اتحادی ایک سنی رکنِ اسمبلی کو نئی کابینہ میں شامل کرنے پر زور دے رہی ہے لیکن نامزد وزیراعظم اس مطالبے کو تسلیم کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔