برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اپنی ایک خصوصی تقریر میں کہا ہے کہ جرمنی میں صنفی مساوات کے حصول تک ابھی بہت جد و جہد کی ضرورت ہے۔ یہ مساوات سیاست، سائنس، کاروبار اور کلچر سمیت سبھی شعبوں میں ضروری ہے۔ گھر کی ذمہ داری میں بھی مرد اور عورت کو برابری برقرار رکھنا ہو گی اور اس کے لیے شاید مزید ایک سو برس درکار ہوں گے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرکل نے یہ بات جرمنی
میں خواتین کو ووٹ کا حق ملنے کے سو برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریب میں کہی۔جرمن دارالحکومت برلن میں منعقدہ اس تقریب میں چانسلر نے کہا کہ اب مقصد یہ ہے کہ صنفی مساوات ہو اور دکھائی بھی دے۔ ان کے بقول یہ مساوات سیاست، سائنس، کاروبار اور کلچر سمیت سبھی شعبوں میں ضروری ہے۔ میرکل نے مزید کہا کہ گھر کی ذمہ داری میں بھی مرد اور عورت کو برابری برقرار رکھنا ہو گی اور اس کے لیے شاید مزید ایک سو برس درکار ہوں گے۔