جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فرانسیسی صدرعمانوئل ماکروں کا امریکا سے علیحدہ یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ برّاعظم کو درپیش خطرات سے نمٹا جا سکے۔یورپی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے ماکروں کا کہنا تھا کہ جب تک ہم ایک حقیقی یورپی فوج کے حامل نہیں ہوتے اْس وقت تک یورپ میں رہنے والوں کی حفاظت ممکن نہیں۔فرانس کے صدر نے روس کی جانب سے یورپ کے لیے پیدا کیے جانے والے خطرات کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ یورپ کو اس کی قدرت رکھنا چاہیے۔

وہ امریکا پر انحصار کے بغیر تن تنہا اپنا دفاع کر سکے۔ماکروں نے یورپ کے عوام میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور قوم پرستی سے خبردار کیا۔فرانس کے صدر کے مطابق آئندہ برس مئی میں ہونے والے یورپی یونین کے انتخابات میں دائیں بازو کے متشدد حلقوں کی بڑی کامیابی کا امکان ہے۔ ماکروں نے زور دیا کہ اس رجحان کے خلاف مزاحمت کی ضرورت ہے۔ماکروں نے باور کرایا کہ یورپی یونین ، امن اور ترقی کے واسطے ایک منصوبہ ہے جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…